صاف پانی کیسے حاصل کیا جائے، اور ریورس اوسموسس کیا ہے۔

 

پانی اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جس کے بغیرزندگی کے کچھ معنی نہں ، پانی کے بغیرزندگی کا وجود ممکن نہیں ۔ پانی دوگیسوں ہائیڈروجن اور آکسیجن کا مرکب۔ ان دونوں کے ملاپ سے پانی بنتا ہےکھانا کھائے بنا انسان چند دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔ جس طرح پانی ہمارے لیے ضروری ہے اسی طرح صاف پانی بھی ہماری صحت کے لیے ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے ہم تک جو پانی پہنچتا ہے وہ بظاہر صاف نظر آنے کے باوجود صاف نہیں ہوتا یہی وہ وجہ ہے کہ جب ہم اپنے اردگر نظر ڈالیں تو  اکثریت مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار نظر آتی ہے اسکی وجہ پانی میں موجود مختلف قسم کےبیکٹیریا، لیڈ، فلورائڈ، کلورین، زہریلی نمکیات کا شامل ہونا ہے۔

پاکستان میں پانی کی صورتحال پر ایک رپورٹ بشکریہ دنیا نیوز۔

صاف پانی کیسے حاصل کیا جائے؟

صاف پانی کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں جن میں پانی کا ابال کر استعمال کرنا یا پانی کو فلٹر کرنا ۔پانی کو ابالنا ایک خطرناک عمل ہے۔ اور جب ہم ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرتے ہیں تو ہوا میں موجود پانچ میل تک پھیلے ہوئے بیکٹریا بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔
بوائل کرنے پر پانی کے اوپر ایک لئیر آجاتی ہے جسے ہم گندگی یا جراثیم سمجھ کر پانی سے الگ کردیتے ہیں جب کہ درحقیقت یہی پانی میں موجود قدرتی منرلز ہوتے ہیں جنہیں ہم خود ہی نکال کر پھینک دیتے ہیں دوسرا پانی میں موجود نمکیات تو اس کے اندر ہی رہتی ہیں جو کہ بلڈ پریشر اور دوسری بیماریوں کا سبب ہیں۔ پانی کو ایک آدھ بار ابال کر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن مسقل استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ دوسرا طریقہ پانی کو فلٹر کرنا اس وقت دنیا میں مختلف قسم کے فلٹر دستیاب ہیں ان میں سے جو عام طور پر سستے فلٹر ملتے ہیں ان کا استعمال ایسے ہی ہے جیسے ہم کپڑے سے پانی کو چھان لیں۔ عام سادے فلٹر سے پانی میں موجود مٹی ریت وغیرہ تو صاف ہوجاتی ہے لیکن باریک نمکیات بیکٹیریہ، وائرس وغیرہ نہیں نکلتے ان سب سے نجات کے ہمیں ریورس اوسموسس ٹیکالوجی کی ضرورت پڑتی ہے جس میں عام فلٹرز کے ساتھ مزید سپیشل فلٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

ریورس اوسموسس ٹیکنالوجی کیا ہے؟

 ریورس اوسموسس ٹیکنالوجی ایک سادہ اور سیدھا پانی صاف کرنے والا نظام ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو1900کے وسط  کے بعد سے استعمال کیا جا رہا ہے۔  یہ ٹیکنالوجی زمینی پانی،کنویں کا پانی یا سمندری پانی صاف کرنے کے لئے سب سے زیادہ موثر اور قابل عمل طریقہ کار ثابت ہوئی ہے. اس ٹیکنالوجی کو رہائشی، تجارتی، صنعتی ضروریات کے لئے کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے۔

ریورس اوسموسس کیسے کام کرتی ہے؟

ریورس اوسموسس پانی کی صفائی کا ایک ایسا عمل ہے جس میں پانی سے آلودگیوں کو  سیمی پرمائبل جھلی کے ذریعہ دباؤ کااستعمال کرتے ہوئے ہٹا دیا جاتا ہے ایک عام ریورس اوسمیسس نظام میں سب سے زیادہ خصوصی چیز اس کا آلودگی ختم کرنے کا طریقہ کار ہے یہ سیدھی سادی ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے جس میں آلودہ یا نمکین پانی کو ایک سیمی پرمی ایبل  ممبرین سے گزارا جاتا ہے جو اس میں سے آلودہ اور زہریلے ذرات کو روک کر ضائع کر دیتی ہےاور صاف پانی آگے گزر جاتا ہے ۔ اس کا خاکہ نیچے دیا گیا ہے

ریورس اوسموسس  پانی میں موجود ۹۹ فیصد  آلودہ ذرات کو ختم کرے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں لیڈ، فلورائڈ، کلورین، زہریلینمکیات شامل ہیں۔

عام طور پر ریورس اوسموسس سسٹم  پانچ مراحل پر ہوتے  ہیں:

سیڈیمنٹ فلٹر:

یہ پری فلٹر اسٹیج پانی میں ریت، مٹی، کیچڑ دور کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دوسرا مرحلہ:

گرینولر فعال کاربن فلٹریشن – خراب بو اور نامیاتی موٹائی کو ہٹاتا ہے۔

تیسرا مرحلہ:

بلاک فعال کاربن فلٹر یہ گہرا رنگ، ذائقہ، ہالووینڈ ہائڈروکاربن اور دیگر نامیاتی مادےجو  صحت کے لیے  خطرناک ہیں کو فلٹر کرتا ہے ۔

چوتھا مرحلہ:  ریورس اوسموسس ممبرین جراثیم، وائرس، تانبے، نائٹریٹ، لیڈ، کلورائڈ، وائرس، بیکٹیریا کو فلٹر کرتی ہے

پانچواں مرحلہ: پولشنگ فلٹر (کاربن فلٹر)پانی میں باقی بد ذائقہ اور گندگی کو دور کرکےیہ فلٹر شدہ پانی کے ذائقے کو ٹھیک کرتا ہے. یہ حتمی فلٹر یقینی بناتا ہے کہ آپ کو شاندار پینے کا پانی ملے گا۔

فلٹر تبدیل کرنے کی مدت:
پی پی کاٹن: 3-6 ماہ
پری ایکٹیویٹد کاربن: 6-12 ماہ
کاربن بلاک: 6-12 ماہ
آر او ممبرین : 1-2 سال
پوسٹ کاربن: 12 ماہ

ایک آر او  نظام کتنی دیر تک چلے گا؟

اگر آپ اپنے ریورس آسموسس سسٹم کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہیں (سالانہ صفائی کے علاوہ وقت پر فلٹر / ممبرین کو تبدیل کریں)، آپ کے سسٹم کو بہت طویل عمر یا تقریباً ۵-۱۰ سال ہونا چاہئے۔

مذید معلومات کے لیے آپ ہمارے ایمیل یا فون نمبر پر رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔

CALL/WHATSAPP
+92 303 0335896
Email: admin@kuzo.pk

 
-15%
Original price was: ₨30,999.00.Current price is: ₨26,500.00.
-20%
Original price was: ₨35,500.00.Current price is: ₨28,500.00.
This site uses cookies to offer you a better browsing experience. By browsing this website, you agree to our use of cookies.